جمعرات, فروری 26, 2026
انٹرٹینمنٹاچھا مرد مل جائے تو لڑکیوں کو فورا شادی کرلینی چاہئے، غنا...

اچھا مرد مل جائے تو لڑکیوں کو فورا شادی کرلینی چاہئے، غنا علی

معروف اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ آج کل شریف مرد بہت کم رہ گئے ہیں اور اگر ہوں بھی تو کم ہی نظر آتے ہیں، اسلئے اچھا مرد مل جائے تو فورا شادی کرلینی چاہئے۔

غنا علی نے حال ہی میں نی ٹی وی کے ایک مزاحیہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جو اچھے مرد ہوتے ہیں ان سے لڑکیوں کو فوری شادی کرلینی چاہئے کیونکہ زندگی کا سکون بہت مشکل سے میسر آتا ہے، آج کے دور میں مخلص اور شریف مرد کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔

غنا علی نے بتایا کہ انکی اپنے شوہر سے پہلی ملاقات شوٹنگ رینج پر ہوئی، وہ پستول چلانا سیکھ رہی تھیں مگر غلطی سے گولیاں چلا رہی تھیں، اسی دوران انکے شوہر نے انہیں نوٹس کیا اور درست طریقہ سمجھایا جسکے بعد دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا، میں فضول ہی گولیاں چلا رہی تھی اور وہ آنکھوں سے گولیاں چلا رہے تھے، انکے شوہر نہایت شرمیلے ہیں، انہوں نے نمبر کے تبادلے کی درخواست کی تو غنا علی نے انہیں اپنا نمبر دیدیا، بعد ازاں وہ دفتر سے ویڈیو کال پر بات کرتے رہتے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ چار ماہ کی محبت کے بعد انکے شوہر نے شادی کیلئے باقاعدہ پروپوز کردیا تھا، شادی کے بعد انکی زندگی میں خوشیاں اور سکون مزید بڑھ گیا، وہ پہلے زیادہ تر تنہا رہتی تھیں کیونکہ والدین کام میں مصروف رہتے تھے، بہنیں تعلیم کے سلسلے میں باہر تھیں اور بھائی ٹینس کھیلنے چلے جاتے تھے تاہم اب شوہر کا ساتھ انہیں بے حد اچھا لگتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!