پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق یوٹرن لیتی ہوئی نظر آئیں۔
ذرائع کے مطابق سارہ 2014 تک ایک نمایاں نام رہیں لیکن مشہور پاکستانی ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد میڈیا انڈسٹری سے غائب ہو گئیں، جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں۔
حال ہی میں سارہ عمیر ایک پوڈ کاسٹ پر نظر آئیں جہاں انہوں نے طلاق کے بارے میں اپنے سابقہ بیانات پر یوٹرن لیا۔
انہوں نے اپنے شوہر کا متعدد بار ذکر کیا اور سابق شوہر کی اصطلاح استعمال کرنے سے گریز کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرد خواتین کی زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔
سارہ عمیر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کے کیریئر کے مشوروں کو نظر انداز کرنے پر افسوس ہے کیونکہ اسے نہ ماننے کی وجہ سے مجھے اپنے کیرئیر میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، اب میں ان سے اپنے تمام کرداروں پر بات کرنا یقینی بناتی ہوں۔




