ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل واحد ملک ہے جو جنگ چاہتا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کیساتھ منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کیلئے پر عزم ہیں، جنگ اور امن دونوں آپشنز کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، ہماری خواہش جنگ کی تیاری نہیں بلکہ اسے روکنے کی ہے، صدر ٹرمپ جعلی خبروں کا شکار ہو چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم امریکا تک پہنچنے والے ہتھیار تیار نہیں کر رہے، ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرینگے۔




