جمعرات, فروری 26, 2026
انٹرنیشنلایران طویل عرصے سے امریکا کیلئے سنگین خطرہ، وزیر خارجہ

ایران طویل عرصے سے امریکا کیلئے سنگین خطرہ، وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصے سے امریکا کیلئے سنگین خطرہ ہے، ایران بیلسٹک میزائلوں پر مذاکرات سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، ایران کا معاملہ سفارتکاری سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پر بات نہ کرنا بڑا مسئلہ ہے، مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہیں، ایران کے پاس روایتی جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں جو امریکا پر حملے کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، ایران فی الحال یورینیم افزودہ نہیں کررہا۔

انہوں نے کہاکہ سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!