چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے مفت قانونی امداد کیلئے تجویز کردہ 24وکلا کے ناموں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق پرنسپل سیٹ کیلئے 7، ملتان بینچ کیلئے 5، بہاولپور بینچ کیلئے 4 جبکہ راولپنڈی بینچ کیلئے 8وکلا کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔
منظور شدہ وکلا لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بنچوں میں سائلین کی مدد کریں گے۔
پرنسپل سیٹ لاہور کیلئے ایڈووکیٹ افضال احمد، دانش گل، زاہدہ پروین، سردار بلال احمد، ایڈووکیٹ سہیل شریف، محمد نعیم کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ملتان بینچ کیلئے محمد علی بٹ، محمد عمران ساقی، عبدالرحمن ذوق، ایڈووکیٹ محمد امیر عمران یوسف، راولپنڈی بینچ کیلئے شیخ ابرار، عثمان درانی، ایڈووکیٹ طلحہ کیانی، محسن علی خان، نبیل فرہاد رانجھا اور بہاولپور بینچ کیلئے عتیق الرحمن نظامی، ماجد ریاض، فرزانہ یاسین اور حبیب اللہ کے نام منظور کئے گئے ہیں۔




