وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ترجیح اول و آخر عمران خان ہیں، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر، اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے لئے رہائی فورس بنائے گی مگر شہدا کے جنازوں میں شرکت سے گریز کریگی۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں زندہ جلایا جا رہا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے جبکہ اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف سہی مگر ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی اندر رہیں۔




