چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چین۔بھارت نوجوان مکالمے کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔(شِنہوا)
نئی دہلی(شِنہوا) نئی دہلی میں چینی سفارت خانے میں تیسرے چین۔بھارت نوجوان مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں دونوں ممالک کے تقریباً 100 ایسے نوجوانوں نے شرکت کی جنہوں نے ایک دوسرے کے ملک کی جامعات میں تعلیم حاصل کی ہے یا ماضی قریب میں اس حوالے سے سفر کیا ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر شو فے ہانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان مکالمے کا مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں کو اکٹھاکرنا، باہمی مفاہمت بڑھانا، نئے خیالات اور تصورات کو اپنانا اور چین-بھارت تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
سفیر نے امید ظاہر کی کہ وہ سب آمدہ مباحثوں میں اپنے خیالات کا بھرپور اور فعال انداز سے اشتراک کرتے ہوئے چین۔ بھارت دوستانہ تبادلے و تعاون کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے 3 تجاویز بھی دیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بات یہ کہ ہمیں چین-بھارت تعلقات کو فروغ دینے والے بننا چاہیے۔
دوسری بات یہ کہ ہمیں چین-بھارت دوستی کے علمبردار بننا چاہیے۔ عوامی سطح پر دوستی ریاستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد ہے اور دل سے دل تک بات چیت گہری دوستی کو فروغ دیتی ہے۔
سفیر نے کہا کہ تیسری بات یہ کہ ہمیں چین اور بھارت کے درست تصورات کے سفیر بننا چاہیے۔
