ترکیہ، استنبول میں منعقدہ 41 ویں بین الاقوامی استنبول کتب میلے میں ایک خاتون کتاب کا مطالعہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)
استنبول (شِنہوا)10ویں استنبول پبلشنگ فیلوشپ شروع ہوگئی ہے جس میں چین کو اس ایونٹ میں "توجہ کا مرکز ملک‘‘ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
چینی حصے میں مہمانوں کو مختلف موضوعات پر کتابوں کے مجموعے نے اپنے سحر میں جکڑرکھا ہے۔ یہاں مختلف چینی اشاعتی ادارے اپنے مجموعوں کی نمائش کرکے تعاون بڑھانے کے لئے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
اس حصے میں ثقافتی سجاوٹ بھی کی گئی ہے جس نے مہمانوں کو چینی خطاطی سے متعلق جاننے کا موقع فراہم کیا۔ مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ دیکھنے والوں کی طویل قطاریں دن بھر جاری رہیں۔
چینی حصے کا ماحول خاص کر کتابوں سے شغف رکھنے والے نوجوانوں کے لئے دلکش تھا۔
ایک مہمان یاسین بالابان نے کہاکہ یہاں نمائش میں موجود چینی کتابیں خاص کر نوجوانوں کو اپنی سمت متوجہ کرتی ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مزید چینی ادب کا ترک زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔
فیلوشپ کی انتظامی کمیٹی کے مطابق رواں سال کی تقریب میں 75 ممالک سے 370 سے زائد ناشرین شرکت کررہے ہیں جن میں ترکیہ کے120 ناشر بھی شامل ہیں۔
