اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین امریکہ کے ساتھ باہمی مفید تجارتی تعاون کو تیار ہے،نائب وزیر

چین امریکہ کے ساتھ باہمی مفید تجارتی تعاون کو تیار ہے،نائب وزیر

نائب وزیرتجارت  وانگ شووین  چینی  دارالحکومت بیجنگ  میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین امریکہ کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت کو تیار ہے  تاکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان باہمی مفید تعاون کے لئے  مستحکم توقعات اور ایک مثبت پالیسی  ماحول پیدا کیا جا سکے۔

چین کے بین الاقوامی تجارت کے نمائندےاور نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے ایک امریکی کمپنی البرائٹ اسٹون برج گروپ کے سینئر مشیر مائرون بریلیینٹ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ  چین ۔امریکہ باہمی مفید ، سودمند اقتصادی وتجارتی تعلقات  ہیں اور کسی بھی جانب سے  تصادم اور تنازع کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔

وزارت تجارت کے مطابق ملاقات میں  چین۔امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وانگ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔

نائب وزیر نے کہا کہ چین کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کو مزید مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے چین کے خلاف امریکہ کے یکطرفہ اضافی ٹیکس جیسے مسائل پر چین کا مئوقف بھی بیان کیا۔

اس موقع پر بریلیینٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں حکومتیں بات چیت اور رابطے بڑھائیں گی اور دیواریں بنانے کے بجائے مزید پل تعمیر کریں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!