اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی غیر ملکی کاروباری اداروں کے آئی پی تحفظ کو مستحکم بنانے...

شنگھائی غیر ملکی کاروباری اداروں کے آئی پی تحفظ کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران سیاح بوند کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)مقامی آئی پی حکام کا کہنا ہے کہ 75 ہزار سے زائد غیر ملکی کاروباری اداروں کی میزبانی کرنے والا شہر شنگھائی منصفانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی کوششوں کے طور پر بین الاقوامی اختراع کاروں کے لئے مساوی تخلیقی ملکیت (آئی پی) تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

شنگھائی شہر آئی پی کے تحفظ کے حوالے سے مقامی قوانین اور قواعد و ضوابط کو فعال طور پر نافذ کر رہا ہے۔ شہر نے قانون نافذ کرنے والے خصوصی اقدامات کا بھی آغاز کیا ہے جس میں غیر ملکی کاروبار سے متعلق ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے 1200 سے زیادہ مقدمات کو نمٹایا گیا ہے۔

شنگھائی تخلیقی ملکیتی انتظامیہ کے سربراہ روئی وین بیاؤ نے کہا کہ ای کامرس اور ادویات کی خریداری جیسے اہم شعبوں کے لئے شہر نے صنعت کے نظم و ضبط کو مضبوط بنانے، آئی پی کی خلاف ورزیوں کی آن لائن نگرانی میں اضافہ کرنے اور ترجیحی جائزوں کی حمایت کرنے کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔

روئی وین بیاؤ نے کہا کہ شنگھائی کی آئی پی اتھارٹی نے غیر ملکی کمپنیوں کے خدشات کا فوری جواب دیا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی قومی تخلیقی ملکیتی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آئی پی پاور ہاؤس بننے میں چین کے تجربے کے بارے میں بتایا گیا۔

شنگھائی عالمی آئی پی تحفظ کا مرکز بننے کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔ 2024 میں  شہر نے آئی پی کی ترقی میں نمایاں پیشرفت کی اور فی 10 ہزار رہائشیوں کے حساب سے اعلیٰ ایجادات کی ملکیت کی تعداد 57.9 تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.3 فیصد کا اضافہ ہے۔

شہر میں بین الاقوامی تخلیقی ملکیتی درخواستوں میں بھی 10.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن کی گزشتہ سال کل تعداد 6822 تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!