چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہوانگ شان کی شے شیان کاؤنٹی کے قصبے میں آلو بخارے کے پھولوں کا منظر-(شِنہوا)
ہیفے(شِنہوا)ایک دہائی سے زائد عرصے سے بیڈ اینڈ بریک فاسٹ کے کاروبار (بی اینڈ بی) سے وابستہ وؤ ژینگ حہ کے خیال میں حالیہ برسوں میں چین کے بزرگ افراد میں ثقافتی سفر کی کھپت کے جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
خاص طور پر بزرگ افراد کے لئے تیار کیا گیا اس کا بی اینڈ بی ایک سال سے کام کر رہا ہے مگر اس نے پہلے ہی اول درجے کے شہروں سے باریش مہمانوں کو راغب کیا ہے۔ یہ قدیم قصبہ ہوئی ژو میں واقع ہے جو چین کے مشرقی صوبے انہوئی کی شے شیان کاؤنٹی میں مشہور سیاحتی مقام ہے۔
کاؤنٹی میں مقامی تاریخ، خوبصورت مناظر اور روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کو یکجا کرنے والے بی اینڈ بی کے پہلے بیچ میں سے ایک کے طور پر وؤ کا بی اینڈ بی باقاعدگی سے طبی لیکچرز اور ٹی سی ایم فزیو تھراپی سمیت ڈاکٹروں کو صحت کے انتظام کی خدمات فراہم کرنے کے لئے مدعو کرتا ہے۔ یہ بی اینڈ بی بزرگ افراد کے لئے موزوں سست رفتار سفری منصوبوں جیسی سفری خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔
سلور معیشت ثقافتی سیاحتی منڈی میں کھپت کی بھرپور توانائی فراہم کر رہی ہے۔ چائنہ ٹورازم اکیڈمی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ 2023 میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے سیاحتی سفر کی تعداد 1.16 ارب پر پہنچ گئی جو چین کے کُل مقامی سیاحوں کا 20.6 فیصد ہے۔ توقع ہے کہ 2028 تک باریش افراد کی سیاحتی منڈی کی قدر تقریباً 27 کھرب یوآن (تقریباً 376 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ جائے گی جس سے اس کی ترقی کی مستحکم رفتار ظاہر ہوتی ہے۔
اس ماہ کے شروع میں وزارت تجارت اور وزارت ثقافت اور سیاحت سمیت 9 چینی سرکاری اداروں اور سرکاری ملکیتی کاروباری کمپنیوں نے بزرگ افراد کے لئے سفر مزید جامع اور پر لطف بنانے کی تازہ ترین کوشش کے طور پر عمر رسیدہ افراد کی سیاحتی ٹرین خدمات میں وسعت اور بہتری کی غرض سے لائحہ عمل جاری کیا۔
لائحہ عمل میں 2027 تک عمر رسیدہ افراد کے لئے خصوصی ٹرینوں کے ملک گیر نیٹ ورک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 100 سے زائد طے شدہ روٹس اور سالانہ 2 ہزار 500 طے شدہ سفر پر مشتمل ہوگا۔
چین کی سلور معیشت پر جاری ہونے والے بلیو پیپر کے مطابق اس شعبے کی قدر اس وقت 70 کھرب ہے جس میں سیاحت ترقی کا نمایاں شعبہ ہے۔
