بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں نئے چینی سال کے جشن میں ڈاک ٹکٹوں کے اجرا کی ایک افتتاحی تقریب میں ٹکٹوں کی لی گئی تصویر۔(شِنہوا)
صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ پوسٹ نے محکمہ ڈاک کی مرکزی عمارت میں ایک تقریب میں نئے چینی سال، لکڑی کے سانپ کے سال کے موقع پر ایک نیا ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
ایک بی جی این(0.54امریکی ڈالر) کی معمولی قیمت کے 3600 ٹکٹ جاری کئے گئے ، ڈاک ٹکٹ میں سنہری پس منظرمیں سانپ اور سرخ چینی گِرہ کی تصویر کا امتزاج دکھایا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلغاریہ میں چین کی سفیر دائی چھنگ لی نے کہا کہ دو ماہ قبل ہم چین اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کی توثیق کے لئے یہاں جمع ہوئے تھے۔
چینی سفیر نے کہا کہ اس وقت عالمی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے والے متعدد بحرانوں کے ساتھ "لکڑی کے سانپ ” کا سال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشترکہ تقدیر کا تاریخی رجحان ہمیں بتاتا ہے کہ کوئی بھی ملک خود کو دوسروں سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتا ہے۔
بلغاریہ پوسٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر تزویتیلیا سٹوئل کووا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن میں دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے پرکشش موضوعات کی تلاش کی گئی جن میں سے ایک نئے چینی سال کا جشن ہے۔
