اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلملائشیا لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی دوبارہ تلاش کا خواہاں ہے،...

ملائشیا لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی دوبارہ تلاش کا خواہاں ہے، وزیر ٹرانسپورٹ

ملائیشیا کے شہر پتراجایا میں ایم ایچ 370 طیارے کے ایک مسافر کے اہل خانہ لاپتہ طیارہ ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے کا ایک ٹکڑا دکھا رہے ہیں-(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت ملائیشین ایئرلائنز کی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کرتی ہے۔

ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق برطانیہ میں قائم ایکسپلوریشن فرم اوشن انفینیٹی کی کوششوں کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے وزیرٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیوفوک نے کہا کہ نئی تلاش سے پچھلی تلاش کی کارروائیوں کے مقابلے میں جمع کئے گئے اعداد و شمار سے استفادہ ہوگا۔

انہوں نے یہاں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چونکہ برطانوی فرم اوشن انفینیٹی نے پہلے ہی اپنے جہازوں کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے، یقیناً ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ ہم نے (تلاش کی) بحالی کے لئے بنیادی منظوری دے دی ہے اور ابھی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم اپنے معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ہمیں ابھی اٹارنی جنرل کے دفتر سے اجازت ملی ہے اور شرائط و ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی جانی ہیں۔ لہٰذا ہم ابھی بھی دستخط کئے جانے والے معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اوشن انفینیٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے نتائج وسیع تحقیق اور متعدد ماہرین کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور وہ تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملائیشیا کی حکومت اس کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تلاش کی مدت غیر معینہ مدت تک نہیں  کیونکہ معاہدے میں تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک مدت مقرر کی جائے گی۔

ایم ایچ 370 طیارے کی گمشدگی ایک افسوسناک واقعہ تھا جو 8 مارچ 2014 کو پیش آیا تھا جب کوالالمپور سے چین کے شہر بیجنگ جاتے ہوئے طیارہ ریڈار سکرین سے غائب ہوگیا تھا، طیارے میں 239 افراد سوار تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!