اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینگلوبل لنک | چین کے نوجوان کاروباری شخص کی دو شہروں پر...

گلوبل لنک | چین کے نوجوان کاروباری شخص کی دو شہروں پر پھیلی کہانی

جوئے ہو، مکاؤ سے تعلق رکھنے والا ایک باصلاحیت نوجوان کاروباری شخص ہے۔ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ، مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کی تیز رفتار ترقی نے اسے ایک کامیاب مستقبل کی جانب گامزن ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): جوئے ہو، مکاؤ سے تعلق رکھنے والا نوجوان کاروباری شخص

’’ماضی میں ڈونگ گوان (گوانگ ڈونگ) سے مکاؤ تک کا سفر کم از کم 3 گھنٹے کا تھا، لیکن شین ژن،ژونگ شان لنک کی بدولت اب یہ سفر 2 گھنٹے سے بھی کم رہ گیا ہے، جس سے مجھے بے حد سہولت ملی ہے۔

میرا نام ’ جوئے ہو‘ ہے۔  میں مکاؤ میں پیدا ہوا اور یہیں پلا بڑھا ہوں، جبکہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق ڈونگ گوان کے ہومین علاقے سے ہے۔ چند سال پہلے، میں نے یونیورسٹی کالج لندن سے گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد عظیم تر خلیجی علاقے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا اور ڈونگ گوان کو اپنے مستقبل  کے لیے منتخب کیاہے۔

میرا ہفتہ وار شیڈول ‘فائیو پلس ٹو’ ماڈل پر مبنی ہے، یعنی میں 5 دن ڈونگ گوان میں کام کرتا ہوں اور 2 دن مکاؤ میں گزارتا ہوں۔

اگرچہ مکاؤ اور ڈونگ گوان جغرافیائی لحاظ سے زیادہ قریب نہیں، لیکن دونوں شہروں میں کئی مماثلتیں ہیں۔ متحرک معیشتیں، مصروف بندرگاہیں اور شاندار کھانے ان دونوں شہروں کی پہچان بن چکے ہیں۔

ڈونگ گوان، اب ہاتھ یا مشینوں کے روایتی طریقوں سے مصنوعات سازی سے جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل پیداوار کی طرف منتقل ہو رہا ہے، جس سے نئے کاروباروں کے لیے شاندار مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اسی نظریے  کے تحت، ہم نے ایک صنعتی پارک قائم کیا ہے جہاں ہماری تمام توجہ ٹیکنالوجی میں جدت اور مینوفیکچرنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مرکوز ہے۔ ہمارا مقصد ڈونگ گوان میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو وہ سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جس کی انہیں ترقی کے لیے ضرورت ہے۔‘‘

ڈونگ گوان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!