چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے ایک تخلیق کار اپنے آبائی شہر کے سردیوں کے دلکش مناظر کو ایک پیارے برفانی عفریت کے ماسکوٹ کے ساتھ فروغ دے رہا ہے۔التائےمیں ایک قازق چرواہے کے خاندان میں پیدا ہونے والے، الس بیک نوحان نے بیجنگ فلم اکیڈمی سے اینیمیشن میں مہارت حاصل کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ایلسبیک نوہان، تخلیق کار
"مجھے معلوم ہوا کہ حکومت مختلف علاقوں میں نسلی اقلیتوں کے لیے تربیتی پروگرام چلا رہی ہے جس کے تحت سنکیانگ کے طلبہ مخصوص اسکولوں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔جب میں نے دیکھا کہ بیجنگ فلم اکیڈمی اینیمیشن کی تعلیم کا موقع دے رہی ہے، تو مجھے فوراً دلچسپی ہوئی اور خوش قسمتی سے مجھے داخلہ بھی مل گیا۔”
ایلسبیک نوہان نے 2016 سے اپنے آبائی شہر واپس آ نے کے بعد سے اینیمیشن فلمیں بنانے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ سال 2018 میں انہیں 13ویں سنکیانگ سرمائی سیاحتی انڈسٹری ٹریڈ ایکسپو کے لیے ایک ماسکوٹ ڈیزائن کرنے کی دعوت دی گئی۔ یہی وہ وقت تھا جب ’’اے لے‘‘ برفانی عفریت کی عملی شکل کی تخلیق مکمل ہوئی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ایلسبیک نوہان، تخلیق کار
’’اُس وقت کسی کو معلوم نہیں تھا کہ ماسکوٹ کیسا دکھائی دے گا۔ ایک سیاح نے التائے کو ایک جادوئی کہانیوں جیسی جگہ قرار دیا۔یہ سن کر مجھے فوراً ایک خیال آیا اورمیں نے پریوں کی کہانی کے تصور سے متاثر ہو کر ڈیزائن بنایا تھا۔ ماسکوٹ "اے لے” ایکسپو میں فوری طور پر مقبول ہوگیا۔ لوگ اس کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے جمع ہونے لگے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ایلسبیک نوہان، تخلیق کار
’’ یہ ماسکوٹ التائے کی برفانی شناخت کی علامت ہے۔ رنگت میں یہ مکمل سفید ہے جو ہمارے علاقے کی برف کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے کان فر کے اسکیز کی مانند ہیں جو خرگوش کے کانوں کی طرح بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ان سے اس کے موٹے جسم کو چستی کا تاثر ملتا ہے۔ میرے نزدیک یہ ماسکوٹ التائے کے لوگوں کی مجسم انداز میں عکاسی کر رہا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی ژاوٴ، شائق اسکینگ
’’ مجھے اس قسم کے نرم کھلونے بہت پسند ہیں۔ میں ایک اور بھی خریدوں گا۔‘‘
گزشتہ 7 برس کے دوران ایلسبیک نوہان نے ’’اے لے‘‘ کی 80 سے زائد مختلف مصنوعات تیار کی ہیں۔ وہ التائے کی برفانی دلکشی کو مزید بڑھانے کے لئے ’’اے لے‘‘ کی مزاحیہ اور متحرک تصاویر پر بھی کام کر رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ایلسبیک نوہان، تخلیق کار
’’ میں نے اینیمیشن کا مطالعہ کیا ہے لیکن اب میں ایک’ پروڈکٹ ڈیزائنر ‘بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مجھے چیلنجز پسند ہیں۔ یہ میرے لئے ایک نئی چیز ضرور ہے لیکن اس کے باوجود میں کوشش کروں گا کہ اسے سیکھ لوں۔ پہلے میں تھری ڈی ماڈلنگ نہیں کر سکتا تھا لیکن اب میں نے تھری ڈی سافٹ وئیر اور مجسمہ سازی سیکھ لی ہے۔ میں یہ بھی چاہوں گا کہ مستقبل میں موسیقی بنانے کی کوشش کروں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): ایلسبیک نوہان، تخلیق کار
’’التائے علاقے کی کہانی کو دنیا تک پہنچانے کی ذمہ داری ’ اےلے‘ بخوبی نبھا رہا ہے۔ وہ اپنے روایتی فر کے اسکیز پکڑے ہوئے موجودہے۔ وہ بڑے فخر اور گرم جوشی کے ساتھ دنیا بھر سے اسکینگ کے شائقین کو التائے آنے پر خوش آمدید کہتا ہے۔‘‘
ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ایلسبیک نوہان کا تعلق سنکیانگ کے ایک چرواہوں کے ایک خاندان سے ہے۔
اس نے بیجنگ فلم اکیڈمی سے اینیمیشن میں مہارت کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
اپنے آبائی علاقےالتائےکی دلکشی کو دنیا میں متعارف کرانا اس کی دیرینہ خواہش ہے۔
ایلسبیک نے سنکیانگ کی 13ویں سرمائی سیاحتی نمائش میں ’’اےلے‘‘ ماسکوٹ نمائش کے لئے پیش کیا۔
’’اے لے‘‘ ماسکوٹ کو بہت مقبولیت ملی اور لوگوں نے اس کے ساتھ تصویریں بھی بنوا ئیں۔
گزشتہ 7 برسوں میں ایلسبیک نے ’’اے لے‘‘ کی 80 سے زائد اقسام تیار کی ہیں۔
ایلسبیک نوہان التائے کی برفانی دلکشی اجاگر کرنےکے لئے مزاحیہ اور متحرک تصاویر پر کام کر رہا ہے۔
اب تو وہ تھری ڈی سافٹ وئیر اور مجسمہ سازی کا فن بھی جانتاہے۔
ایلسبیک مستقبل میں پروڈکٹ ڈیزائنر کے ساتھ ساتھ موسیقار بننے کا بھی خواہاں ہے۔
