جمعرات, جنوری 29, 2026
پاکستانآسٹریلیا کا قومی دن، صدر مملکت کی گورنر جنرل، عوام کو مبارکباد

آسٹریلیا کا قومی دن، صدر مملکت کی گورنر جنرل، عوام کو مبارکباد

صدر مملکت آصف زرداری نے آسٹریلیا کے قومی دن پر گورنر جنرل اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔

جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن اور مشترکہ خوشحالی کیلئے آسٹریلیا کیساتھ قریبی تعاون کیلئے پرعزم ہے، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی مزاحمت اور جدت میں پاکستان، آسٹریلیا کے درمیان تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔

صدر مملکت نے علاقائی و عالمی امور میں پاکستان اور آسٹریلیا کا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی سطح کے روابط سے باہمی تفہیم مزید مضبوط ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!