توقع کی جا رہی ہے کہ چین کے نئے سال کی تقریبات کے لئے چین کے مرکزی علاقوں یعنی مین لینڈ سے 14 لاکھ سیاح ہانگ کانگ آئیں گے۔ اس حوالے سے ہانگ کانگ حکومت کیا انتظامات کر رہی ہے؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
چین کے نئے سال کی 8 روزہ تقریبات کے موقع پر ہانگ کانگ کا خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) چین کے مرکزی علاقوں یعنی مین لینڈ سے آنے والے 14 لاکھ سے زائد سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔ یہ بات ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے منگل کے روز بتائی ہے۔
ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لی نے بتایا کہ چین کے نئے سال کے موقع پر تعطیلات کے دوران مین لینڈ سے 14 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمدمتوقع ہے۔ یہ تعداد تقریباً 3 فیصد کی اوسط یومیہ شرح کو ظاہر کرے گی۔ یہ گزشتہ سال قومی دن اور سال نو کی تعطیلات میں آئے سیاحوں کی تعداد کے مقابلے میں 14 فیصد کا متوقع اضافہ ہوگا۔ انہوں نے تعطیلات کے دوران 28 جنوری سے 4 فروری تک منائی جانے والی جشن کی مختلف تقریبات کی تفصیل سےبھی آگاہ کیا۔
لی نے کہا کہ ان تقریبات میں 29 جنوری کی شام بین الاقوامی پریڈ، 30 جنوری کو آتشبازی کا مظاہرہ اور31 جنوری کو گھڑ دوڑ شامل ہیں۔ اس کے بعد یکم فروری کو چین کے نیو ایئر کپ فٹ بال میچ ہوگا۔
اس موقع پر ہانگ کانگ شہر میں بڑے پانڈے کے ہاں 6 ماہ قبل جڑواں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے تقریب کا بے تابی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 15 فروری کو منعقد ہونا ہے۔ لی نے تجویز پیش کی کہ خوشی کے اس موقع پر ان جڑواں بچوں کے نام رکھنے کی تقریب بھی ہوگی ۔
لی نے نئے سال کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو تیاریاں مکمل کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر منصوبے تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ نئے سال کی تیاریوں کے لئے تمام محکموں کا ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے چیف سیکرٹری ایریک جان، ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ گروپ بنانے کا مقصد ان تقریبات کا بخوبی انعقاد ممکن بنانا ہے تاکہ مقامی شہری اور سیاح سب ان خوشگوار تقریبات سے لطف اٹھا سکیں۔
ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
