چین میں توقع کی جا رہی ہے کہ 51 کروڑ سے زائد مسافر اس بہار تہوار کے دوران ریل کا سفر کریں گے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے مسافروں کی اتنی بڑی تعداد کو ایک محفوظ اور آسان سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
بہار کے تہوار پر مسافروں کی بھیڑ یا ’’چھون یون‘‘ چین میں انسانوں کی سب سے بڑی سالانہ نقل مکانی سمجھی جاتی ہے۔ یہ نقل مکانی اس سال تہوار کے آغاز سے 15 دن پہلے ہی شروع ہو گئی ہے اور یہ 40 دن تک جاری رہے گی۔ توقع ہے کہ 51 کروڑ سے زائد مسافر بہار کے تہوار کے دوران ریل کا سفر کریں گے۔
روجر لاٹ، نمائندہ شِنہوا
’’ میرے لئے یہ پہلا موقع ہے کہ میں چین میں بہار کا تہوار گزار رہا ہوں۔ میں نے لوگوں کی اتنی زیادہ تعداد اس سے پہلے ایک ساتھ کبھی نہیں دیکھی۔ یہ چھٹیوں کے دن ہیں اور چینی ریلوے کو اس دوران مسافروں کی تعداد 51 کروڑ سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ بیجنگ ساؤتھ ریلوے اسٹیشن ہجوم کو منظم کرنے کے لئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔‘‘
بیجنگ ساؤتھ ریلوے اسٹیشن بیجنگ کے مصروف ترین اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔ یہاں آپریشنز کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کاغذ کے ٹکٹوں کا دور ماضی کا حصہ بن چکا ۔ اب یہاں آن لائن بکنگ ہوتی ہے۔
روجر لاٹ، نمائندہ شِنہوا
’’ آن لائن بکنگ کے باعث مسافروں کو کاغذ کے ٹکٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ 12306 ایپ ہے جو یہ سب کچھ بخوبی کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ چائنہ ریلوے 12306 سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر ہے۔ بہار کے تہوار پر مسافروں کی بھیڑ کے دوران یہاں مختلف شعبوں کا عملہ مل جل کر کام کرتا ہے۔‘‘
وانگ تو، معاون محقق، چائنہ ریلوے 12306 سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر
’’ بہار کے تہوار کے سفر کے ٹکٹ 31 دسمبر 2024 سے فروخت ہونا شروع ہوئے تھے۔ 16 جنوری کی صبح ساڑھے 8 بجے تک 13 کروڑ 7 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔ ان میں سے 90 فیصد سے زائد ٹکٹ آن لائن 12306 پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت ہوئے ۔ 12306 سسٹم کو اس وقت جن مشکلات کا خاص طور پر سامنا ہے وہ تعطیلات کے دوران زیادہ ٹریفک اور ایک ہی وقت میں بکنگ جیسے مسائل ہیں۔ ایک ہی دن میں تاریخی طور پر جتنے زیادہ فروخت ہوئے، وہ تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار کو پہنچتی ہے۔یعنی یہ ٹکٹ 1600 فی سیکنڈ کی شرح سے فروخت ہوئے۔ سسٹم پر کام کا دباؤ واقعی بہت زیادہ ہے۔‘‘
12306 کا انگریزی ورژن غیر ملکی مسافروں کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ شیڈول کو چیک کریں اور تصدیق شدہ پاسپورٹ کے ساتھ آن لائن ٹکٹ خریدیں ۔
وانگ تو، معاون محقق، چائنہ ریلوے 12306 سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر
’’ فی الحال چین کے 1400 سے زائد اسٹیشنوں پر ایسا ساز و سامان موجود ہے جس کے ذریعے اپنی مدد آپ کے تحت ٹکٹ چیک کیا جا سکتا ہے۔ اس میں غیر ملکی پاسپورٹ کو خودکار طریقے سے پڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح مسافر اپنے پاسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے کسی دستی تصدیق کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت ٹکٹ کی چیکنگ اور بورڈنگ کر سکتے ہیں ۔ دیگر اسٹیشنوں میں ہاتھ سے ٹکٹ چیک کرنے کے چینلز پر نیم خودکار مشینیں نصب کی گئی ہیں جن سے مسافروں کو تیزی کے ساتھ اور موثر طریقے سے ٹکٹ چیک کرنے اور اسٹیشن میں داخل ہونے کی سہولت ملتی ہے۔‘‘
روجر لاٹ، نمائندہ شِنہوا
’’ چھٹیوں میں کئے جانے والے اس سفر کے دوران 7 ارب 20 کروڑ روڈ ٹرپس کی توقع کی جا رہی ہے۔ خوش قسمتی سےسمارٹ ٹیکنالوجی لوگوں کے سفر کو آسان بنائے گی۔‘‘
یہاں اے میپ کے ہیڈکوارٹرز میں، میں نے جی شیانگ سے ملاقات کی ہے۔ جی شیانگ نے عملی طور پر اپنا گائیڈنگ سسٹم مجھے دکھایا۔
جی شیانگ، سٹاف ممبر، اےمیپ
’’ بہار کے تہوار میں آپ یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ الیکٹرک کار نیویگیشن میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ یہ فنکشن آپ کو بہترین چارجنگ پلان دکھائے گا۔ مثال کے طور پر، میرا آبائی شہر داخلی منگولیا ہے۔ یہ مجھے چارج کرنے کے لئے ایک مخصوص مقام تجویز کرتا ہے تاکہ مجھےمحفوظ سفر کا موقع مل سکے۔ راستے کا انحصار گاڑی کی باقی بچی ہوئی طاقت، درجہ حرارت اور ڈرائیونگ روٹ پر ہوتا ہے۔ اس فیچر کو ’’ٹریفک لائٹ نیویگیشن‘‘ کہا جاتا ہے۔ ہم ٹریفک لائٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن پہلے ہی بتا دیں گے۔ مثال کے طور پر یہاں جو سرخ بتی ہے، یہ اس کا حساب کرے گی۔‘‘
روجر لاٹ، نمائندہ شِنہوا
’’ ہاں، میں نے دیکھا کہ کاؤنٹ ڈاؤن تقریباً بالکل مطابقت رکھتا ہے۔‘‘
جی شیانگ، سٹاف ممبر، اےمیپ
’’ ہاں، یہ حقیقت کے مطابق ہے۔‘‘
روجر لاٹ، نمائندہ شِنہوا
’’ صحیح‘‘
جی شیانگ، سٹاف ممبر، اےمیپ
’’ نیویگیشن نے مجھے اس لین پر چلنے کا مشورہ دیا کیونکہ یہی سب سے تیز لین ہے۔‘‘
روجر لاٹ، نمائندہ شِنہوا
’’ ہاں، یہ آپ کو اپنی لین تبدیل کرنے میں پیشگی مدد دیتا ہے۔ یہ کم دباؤ کا حامل ہے۔‘‘
جی شیانگ، سٹاف ممبر، امیپ
’’ کیا آپ نے دیکھا؟ وہاں ایک ایمرجنسی بریک تھی۔ نیویگیشن نے ہمیں اس صورت حال کے بارے میں بتایا۔ اس نے سارے راستے میری حفاظت کی ۔‘‘
ژی فان، پروڈکٹ منیجر، امیپ
’’ لین کی سطح کی حفاظت کے حوالے سے خبردار کرنے اور آف لائن نیویگیشن جیسے سیکیورٹی اقدامات کے علاوہ ہم نے اس سال نئی خدمات بھی متعارف کرائی ہیں۔ ان خدمات میں کارپولنگ سروس اور نئی توانائی کی گاڑیوں کے مالکان کے لئے ایک چارجنگ گارنٹی پلان شامل ہے۔ ساتھ ہی ہم نے بہار کے تہوار پر مسافروں کی بھیڑ کے دوران خدمات کا معیار بڑھانے کے لئے مقامی ٹریفک پولیس کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔‘‘
شیو رو، سٹاف ممبر، اےمیپ
’’ اےمیپ کی رائیڈ شیئرنگ سروس بہار کے تہوار پر بھیڑ کے دوران مسافروں کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرتی ہے۔ کار مالکان خالی نشستوں کو شیئر کر کے سفر کے اخراجات کو تقسیم کر سکتے ہیں جبکہ مسافروں کو گھر واپسی کے لئے ایک نیا راستہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے ڈرائیوروں اور مسافروں کے درمیان معلومات کا زیادہ درست طریقے سے تبادلہ ممکن ہے اور گھر جانے کے راستے کو مزید آسان بنایا جا سکتا ہے ‘‘
اس سال بہار کے تہوار کے موقع پر 9 ارب مسافر دوروں کی توقع کی جا رہی ہے۔ سفر کا یہ سلسلہ 22 فروری کو ختم ہوگا۔
چھٹیوں کے دوران سفر کرنا بھیڑ کی وجہ سے پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے، لیکن اب ٹیکنالوجیز کی بدولت یہ ایک آسان تجربہ بن جائے گا۔
بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
