اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی غیرملکی سرمایہ کاری اور تعاون 2024 میں مستحکم رہا، عہدیدار

چین کی غیرملکی سرمایہ کاری اور تعاون 2024 میں مستحکم رہا، عہدیدار

وزارت تجارت نے بتا یا ہے کہ چین کی غیر مالیاتی برآمدی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ سال کی نسبت 16.6 فیصد بڑھ کر سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 72.62 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی 2024 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری اور تعاون میں پائیدار اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت (ایم او سی) کے ایک عہدیدار نے اتوار کے روز بتایا کہ ملک کی غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد اضافے سے 143.85 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے ممالک میں سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 12.6 فیصد اضافہ ہوا۔

عہدیدار نے کہا کہ لیزنگ، کاروباری خدمات، پیداوار، تھوک اور پرچون  کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ 2024 کے دوران چین کے غیرملکی معاہدوں کے منصوبوں کا مجموعی کاروبار 165.97 ارب امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد اضافہ ہے۔

2024 کے دوران 4 لاکھ 9 ہزار ملازمین بیرون ملک بھیجے گئے  جو گزشتہ برس کی نسبت 17.9 فیصد اضافہ ہے۔ سال کے اختتام پر مجموعی طور پر 5 لاکھ 94 ہزار چینی محنت کش بیرون ملک ملازمت کررہے تھے۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک میں غیر مالیاتی سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد اضافے کے ساتھ 33.69 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!