ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل کے منظور کردہ قومی سلامتی کے تحفظ کے آرڈیننس پر دستخط کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے ایک نام نہاد بل کے ذریعے قومی سلامتی کا تحفظ کرنے والے ایچ کے ایس اے آر کے اہلکاروں کو دھمکانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کسی بھی قسم کی نام نہاد پابندیوں کو مسترد کرتا ہے اور انہیں کبھی بھی دھمکایا نہیں جا سکتا۔یہ قومی سلامتی کا تحفظ کرنے کی اپنی ذمہ داری کو پختہ عزم کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت امریکی سیاستدانوں سے یہ درخواست کرتی ہے کہ وہ حقائق کو جھوٹ سے علیحدہ کریں اور فوری طور پر بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیادی اقدار کے خلاف عمل اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کریں جو کہ خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ایچ کے ایس اے آر کا آئینی فرض ہے کہ وہ قومی سلامتی کا تحفظ کرے۔ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی بین الاقوامی روایات کے مطابق قومی سلامتی کا تحفظ تمام خودمختار ریاستوں کا ایک فطری حق ہے۔
