اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ہائی نان تجارتی لانچ مقام میں 2 نئے لانچ پیڈز...

چین کے ہائی نان تجارتی لانچ مقام میں 2 نئے لانچ پیڈز کی تعمیر کا منصوبہ

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں ہائی نان  تجارتی خلائی جہاز لانچ مقام سے لانگ مارچ۔12 کیریئر راکٹ 2 تجرباتی سیٹلائٹس کو لے کر اڑان بھررہا ہے۔(شِنہوا)

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان میں ایک تجارتی خلائی جہاز لانچ مقام پر دوسرے مرحلے کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا  جس میں مائع ایندھن راکٹوں کے لئے ڈیزائن کردہ 2 لانچ پیڈ شامل ہیں۔

لانچ مقام چلانے والے ادارے ہائی نان  انٹرنیشنل کمرشل ایرو اسپیس لانچ کمپنی لمیٹڈ (ایچ آئی سی اے ایل) کے مطابق دوسرے مرحلے میں وین چھانگ شہر کے ساحلی مضافاتی علاقے میں 133 ہیکٹر سے زائد رقبے  پر تعمیرات ہوں گی۔

دوسرے مرحلے میں 2 لانچ پیڈز اور ایندھن بھرنے کے نظام اور گیس کی فراہمی کے نظام جیسے معاون نظام کے علاوہ ایک تجارتی خلائی کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز ، ایک راکٹ کی تیاری اور آزمائشی عمارت اور ایک ٹریکنگ ، ٹیلی میٹری اور کمانڈ اسٹیشن بھی بنایا جائے گا۔

ایچ آئی سی اے ایل کے مطابق  دوسرا مرحلہ مقام کی جامع لانچ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا ،چین میں تجارتی خلائی لانچ کی بڑھتی ہوئی طلب کا پورا کرے گا اور تجارتی خلائی شعبے میں ایک جدید صنعتی کلسٹر کی تعمیر کے لئے ہائی نان کی کوششوں کو فروغ دے گا۔

ہائی نان تجارتی خلائی جہاز لانچ مقام نے 30 نومبر2024 کو اپنا پہلا لانچ مشن مکمل کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!