اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ویزا فری پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سیاحوں کی آمد...

چین کی ویزا فری پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ دا شینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیرملکی سیاح ایک پولیس افسر کی مدد سے عارضی داخلہ کارڈ بھررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)چین کی ویزا فری پالیسیوں میں نرمی کے تسلسل کے ساتھ ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ  ہوا ہے۔

غیر ملکی سیاح بہار کے تہوار کے سفر کی ہلچل میں شامل ہو نے کے ساتھ اس کی بھرپور ثقافتی روایات کا تجربہ کر نے کے خواہشمند ہیں۔

بہار میلے کا سفر یا چھون یون 14 جنوری کو شروع ہوا اور 22 فروری تک جاری رہے گا۔ ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہرہوتا ہے کہ اس مدت کے دوران اندرون ملک آنے والی پروازوں کے لیے ٹکٹ کی بکنگ میں گزشتہ سال کی نسبت 47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جاپانی سیاح کیوکو شیمادا جب شنگھائی کے ہانگ چھیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں تو ان کا سرخ لالٹینوں اور کاغذی کٹنگز کے ذریعے چینی حرف "فُو” کے منظر نے استقبال کیا جو خوش قسمتی کی علامت ہے۔

چین آنے کا دیرینہ خواب دیکھنے والی شیمادا اور ان کے شوہر نے جاپانی شہریوں کے لیے چین کی ویزا فری پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہار میلے سے پہلے سفر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

شیمادا نے کہا کہ اگرچہ تعطیلات سے پہلے ہوائی اڈہ مصروف تھا لیکن امیگریشن کا عمل ہموار اور میری توقع سے زیادہ تیز تھا۔ ائیر پورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کے لئے ہد یات واضح تھیں جن میں سے بعض جاپانی زبان  میں بھی دیکھی جا سکتی تھیں۔ شنگھائی میں اپنے 3 دن کے قیام کے دوران اس جوڑے کا قدیم یویوآن باغ میں روایتی لالٹینوں کی نمائش سے لطف اندوز ہونے اور شہر کے مقامی پکوانوں کا مزہ لینے کا ارادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!