چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں خدمات کی تجارت کے عالمی میلہ کے دوران الیکٹرک سائیکل کا ایک ذہین اور محفوظ چارجنگ اسٹیشن دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی شاہراہوں پر الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی چارجنگ کا حجم آمدہ موسم بہار تعطیلات کے دوران ریکارڈ سطح پر پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔
اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق 28 جنوری سے شروع ہونے والی 8 روزہ تعطیلات کے دوران ہائی وے چارجنگ کا حجم اوسطاً یومیہ 75 لاکھ کلووا ٹ آورز سے زائد ہونے کی توقع ہے جو گزشتہ برس سے 52 فیصد اضافہ ہے۔
تعطیلات کے دوران ایک دن میں چارجنگ کا حجم زیادہ سے زیادہ 90 لاکھ کلوواٹ آورز سے زائد ہونے کا امکان ہے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 26 اور 27 جنوری کو تعطیلات سے قبل سفر کے دنوں میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان چارجنگ کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے جس کی وجہ لاکھوں مسافر وں کا سفر میں ہو نا ہے۔
چین نے چارجنگ کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے چارجنگ کی بنیادی سہولیات کی تعمیر تیزی کی ہے۔ 2024 کے اختتام تک شاہراہوں کے 98 فیصد خدمات مراکز میں چارجنگ کی سہولت اور ان میں 35 ہزار چارجنگ پوائئٹس موجود تھے۔
چین میں زیر استعمال نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی تعداد 2024 کے اختتام تک 3 کروڑ 14 لاکھ تک پہنچ چکی تھی جو گزشتہ دہائی سے 260 گنا اضافہ ہے،اس کی وجہ این ای وی صنعت میں ملک کی ٹیکنالوجی ترقی ، چارجنگ کی بنیادی سہولیات میں بہتری اور چینی عوام کی بڑھتی ہوئی ماحول دوست آگاہی ہے۔
