منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

عوامی جمہوریہ کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی جاری کردہ تصویر میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

سیئول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی تازہ ترین فوجی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے اعلیٰ رہنما کی نگرانی میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اس تجربے میں اسٹریٹجک کروز میزائلوں نے 1 ہزار 500 کلومیٹر طویل بیضوی اور 8 اشکال کی پروازوں کے مدار میں 7 ہزار 507 سے 7 ہزار 511  سیکنڈ تک سفر کرنے کے بعد طے شدہ اہداف کو نشانہ بنایا جس کا ہمسایہ ممالک کی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین فوجی اقدام ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے منصوبوں کا حصہ ہے تاکہ بدلتے ہوئے علاقائی تحفظ کے حالات میں ممکنہ دشمنوں کے خلاف اسٹریٹجک کنٹرول کی  کارکردگی کو بڑھایا جاسکے۔

ہتھیاروں کے تجربے کی نگرانی کرنے والے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک مستقبل میں زیادہ طاقتور انداز میں ترقی یافتہ فوجی طاقت کی بنیاد پر پائیدار اور دیرپا امن و استحکام کا تحفظ کرنے کے لئے اپنے اہم مشن اور فرض کی انجام دہی میں ہمیشہ ذمہ دارانہ سخت کوششیں کرے گا۔

عوامی جمہوریہ کوریا کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی تازہ ترین فوجی اشتعال انگیزی کی مذمت کی اور امریکہ کے خلاف اپنا سخت مئوقف دہرایا۔

رواں ماہ کے اوئل میں امریکہ ۔ جنوبی کوریا مشترکہ فضائی اور فائرنگ مشقوں اور امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان اسٹریٹجک بمبار طیاروں پر مشتمل سہ فریقی فضائی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ فوجی اقدامات "سنگین اشتعال انگیزی” ہے جس سے جزیرہ نما کوریا اور خطے میں غیر مستحکم سلامتی کے ماحول کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!