اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانجماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا

جماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے۔ اور ہم آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر حکومت کی جانب سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ جبکہ حکومت کو متنازعہ پیکا ایکٹ پر مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شکست کھا چکا ہے۔ اور پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے لیکن فلسطینی جھکے نہیں۔ فلسطینوں کی حمایت کے لیے حکمراں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان حماس کی پشت پر کھڑے ہیں ۔ اور حماس نے مزاحمت کر کے دنیا کو ایک سبق دیا۔ امریکہ کے آگے جھکنے والے رسوا ہوتے ہیں۔ امریکی عوام بھی حماس کے حق میں ہیں۔ اور اس معاملے میں امریکہ اپنے شہریوں کو بھی مطمئن نہیں کر سکا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!