ہیڈ لائن:
چین کی چھن ژو بندرگاہ پر سالانہ مال برداری کی گنجائش 20 کروڑ ٹن سے تجاوز کر گئی
جھلکیاں:
چین کی چھن ژو بندرگاہ 30 برس قبل فعال ہوئی تھی۔ اس سال اس کی سالانہ مال برداری کی گنجائش 20 کروڑ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ بندرگاہ چین کے لئے آسیان ممالک میں داخلے کا دروازہ ہے۔ اس حوالے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ چھن ژو بندرگاہ کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگ شی میں چھن ژو بندرگاہ پر سالانہ مال برداری کی گنجائش جمعہ کی صبح پہلی بار 20 کروڑ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔اس سال اس بندرگاہ کے فعال ہونے کو 30 برس مکمل ہو رہے ہیں۔
سال 1994 میں بندرگاہ کی مال برداری کی حد محض ایک لاکھ 22 ہزار ٹن تھی۔ سال 2007 میں یہ گنجائش ایک کروڑ ٹن سے بھی بڑھ گئی۔ سال 2018 میں اس نے 10 کروڑ ٹن کی حد کو عبور کر لیا ہے۔ رواں سال 2024 میں مال برداری 20 کروڑ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جو ترقی کی طرف ایک تاریخی قدم کو ظاہر کرتی ہے۔
چھن ژو بندرگاہ چین کے لئے ایشیا کے جنوب مشرقی ممالک کی نمائندہ تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک میں داخلے کا دروازہ ہے۔حالیہ برسوں میں اس بندرگاہ نے سہولیات کی ترقی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے علاقے کی معاشی ترقی میں عملی تعاون فراہم کیا ہے۔
چھن ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link