اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبنگلہ دیش کے سب سے بڑے ریلوے نے پورے ٹریک کا آغاز...

بنگلہ دیش کے سب سے بڑے ریلوے نے پورے ٹریک کا آغاز کردیا

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کےسٹیشن پر پدما پل ریل رابطہ منصوبے(پی بی آر ایل پی)کی پہلی ٹرین کھڑی ہے-(شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے سب سے بڑے ریلوے پدما پل ریل رابطہ منصوبے (پی بی آر ایل پی) کو رنگ برنگے غباروں اور ربن سے سجی پہلی ٹرین کے ڈھاکہ سٹیشن پر پہنچنے کے ساتھ ہی باضابطہ طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

پی بی آر ایل پی  بنگلہ دیش میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت اہم منصوبوں میں سے ایک ہے، جسے چائنہ ریلوے گروپ لمیٹڈ (سی آر ای سی) نے تعمیر کیا تھا اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنہ نے مالی اعانت فراہم کی تھی۔

ریلوے ، جسے مقامی طور پر "خوابوں کی شاہراہ ” کے نام سے جانا جاتا ہے، تقریباً 170 کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ اور جنوب مغربی شہر جاشور کے درمیان سفر کا وقت اصل 10 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 3 گھنٹے رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ توقع ہے کہ ریلوے اپنے روٹ کے ساتھ علاقوں میں اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دےگا، جس سے  8کروڑ  کی آبادی براہ راست مستفید ہوگی اور بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی میں 1.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوگا۔

وزارت ریلوے کے مشیر محمد فوزل کبیر خان نے افتتاحی تقریب میں کہاکہ یہ ہمارے لئے خوشی کا لمحہ ہے کیونکہ بنگلہ دیش پدما پل کے ذریعے نئے ریلوے رابطے میں داخل ہوا ہے۔

وزارت ریلوے کے سیکرٹری محمد فہیم الاسلام نے کہا کہ اس نئی ٹرین کا یہ تجارتی سفر نہ صرف ایک نئے شعبے  بلکہ بنگلہ دیش ریلوے کی تاریخ میں ایک انقلابی باب کا آغاز ہے۔

سیکرٹری نے کہاکہ ہم چین کے تعاون پر شکر گزار ہیں جس کی مالی اعانت اور اچھی طرح سے منظم تعمیرات نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام، مشترکہ اہداف اور پائیدار ترقی کے وژن کو اجاگر کرتا ہے۔

اس موقع پر بنگلہ دیش میں چین کےسفیر یاؤ وین نےکہا کہ پی بی آر ایل پی چین- بنگلہ دیش اقتصادی اور تجارتی تعاون کی ایک اچھی مثال ہے۔ چین اس منصوبے پر بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں۔

چینی سفیر یاؤ وین نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کی ترقی، ریلوے اور دیگر بنیادی شہری سہولتوں کی تعمیر میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھنے کاخواہاں ہے۔

 اس ریل لنک کی تعمیر کا آغاز جولائی 2018 میں ہوا، ریل بنگلہ دیش میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے پدما پل سے گزرتی ہے  جسے چائنہ ریلوے میجر برج انجینئرنگ گروپ نے تعمیر کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!