اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ سالانہ دفاعی پالیسی بل میں چین سے متعلق منفی مواد حذف...

امریکہ سالانہ دفاعی پالیسی بل میں چین سے متعلق منفی مواد حذف کرے،چین

تصویر میں وشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کی عمارت پر امریکہ کا قومی پرچم لہرا رہا ہے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر شدید زور دیا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ترک کرے اور مالی سال 2025 کے لئے نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) میں چین سے متعلق منفی مواد نافذ کرنے سے گریز کرے۔

 قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی خارجہ امور کمیٹی کے ترجمان شو ڈونگ نے چین کو نشانہ بنانے والے منفی مواد پر چین کی جانب سے شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں نے مالی سال 2025 کے لئے این ڈی اے اے منظور کیا اور صدر جو بائیڈن نے اس پر دستخط کئے ہیں۔

ترجمان نے این ڈی اے اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تائیوان کے لئے فوجی حمایت کی وکالت کر رہا ہے، چین کی سائنسی، تکنیکی اور اقتصادی ترقی کو دبا رہا ہے، چین- امریکہ اقتصادی، تجارتی اور عوامی تبادلوں کو محدود کر رہا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مفید تعاون کے اصولوں کے مطابق قائم کئے ہیں اور چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دونوں ممالک کی کامیابی ایک دوسرے کے لئے ایک موقع فراہم کے حامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو رکاوٹ کے بجائے ایک دوسرے کی ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی  مستحکم اور پائیدار ترقی نہ صرف دونوں ممالک کے عوام بلکہ انسانیت کے مستقبل کے لئے بھی اہم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ فطری امر ہے کہ 2 بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کے درمیان بعض اختلافات ہوں گے لیکن انہیں ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے جبکہ تنازعات اور محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کا سوال، جمہوریت اور انسانی حقوق، چین کا راستہ اور نظام اور چین کا ترقیاتی حق وہ سرخ لکیریں ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ترک کرے، چین کے بارے میں این ڈی اے اے کی منفی شقوں پر عملدرآمد نہ کرے اور چین کی خودمختاری اور بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرے۔ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے قانون کے مطابق ٹھوس اقدامات کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!