اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئی سی بی سی کے سابق انضباطی سربراہ کو رشوت لینے پر...

آئی سی بی سی کے سابق انضباطی سربراہ کو رشوت لینے پر سزا

جِنان(شِنہوا)چین کی ایک عدالت نے ملک کے بڑے قومی بینکوں میں سے ایک صنعتی وتجارتی بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) کے انضباطی معائنہ کمیشن کے سابق سربراہ لیو لی شیان کو رشوت لینے کے جرم میں 8 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کی ایک عدالت کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق لیو لی شیان پر ایک کروڑ 77 لاکھ 60 ہزار یوآن (تقریباً 25 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد کی رشوت لینے کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان پر 20 لاکھ یوآن کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ان سے تمام غیر قانونی رقم کو واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کیا جائے گا۔

عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ لیو نے اعلیٰ عوامی استغاثہ، چائنہ ہوارونگ ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور آئی سی بی سی میں اپنے مختلف سابق عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروبار، مقدمات اور ملازمتوں کی بھرتی جیسے امور میں دوسروں کی مدد کی تھی۔

لیولی شیان نے اگست 2022 میں رضاکارانہ طورپر خود کو حوالے کردیاتھا اور ستمبر 2023 میں ان کے خلاف تحقیقات کی گئی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!