چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں عملے کا ایک کارکن ڈسپلے فیکٹری میں کام کر رہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں (ایس او ایز) نے جنوری سے نومبر تک تزویراتی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں 20کھرب یوآن(تقریباً 278.26 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 18.7 فیصد اضافہ ہوا۔
سٹیٹ کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثہ جات کی نگرانی اور انتظام کے کمیشن کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرمایہ کاری پہلی مرتبہ مرکزی ریاستی ملکیتی کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ کاری کے 40فیصد سے زائد رہی۔
اس عرصے کے دوران مرکزی ملکیتی ایس او ایزنے 93 کھرب یوآن کی اضافی قدر حاصل کی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ 2025 میں مرکزی ریاستی ملکیتی ایس او ایزگہری اصلاحات،جدت کی مضبوطی اور ڈھانچے کو مربوط بنا کر اپنے اہم امور میں وسعت اوربنیادی مطابقت بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
