چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) 5 مارچ 2025 کو بیجنگ میں اپنا تیسرا سالانہ اجلاس منعقد کرے گی- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) 5 مارچ 2025 کو بیجنگ میں اپنا تیسرا سالانہ اجلاس منعقد کرے گی۔
یہ فیصلہ ہفتہ سے بدھ تک جاری رہنے والے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔
سالانہ اجلاس کے تجویز کردہ ایجنڈے میں حکومتی کارکردگی رپورٹ، 2024 کے لئے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے سالانہ منصوبے پر عملدرآمد کی رپورٹ اور 2025 کے لئے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے مسودے کا جائزہ لینا شامل ہے۔
توقع ہے کہ سالانہ اجلاس میں 2024 کے لئے مرکزی اور مقامی بجٹ کے نفاذ سے متعلق رپورٹ اور 2025 کے لئے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودے کا جائزہ لیا جائے گا۔
توقع کی جارہی ہے کہ قانون ساز قومی عوامی کانگریس اور مقامی عوامی کانگریس میں مختلف سطح پر نائبین سے متعلق قانون میں ترمیم کے مسودے پر غور کریں گے اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی، اعلیٰ عوامی عدالت اور اعلیٰ عوامی استغاثہ کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link