قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں66 افراد ہلاک ہوگئے،بد ھ کوقازقستان کے شہر اقتاو کے قریب آذربائیجان ایئرلائن کا باکو سے چیچنیا جانے والامسافر طیار گر کر تباہ ہو گیا ۔طیارے میں 72 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد زندہ بچ گئے ۔
قازقستان حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھند کے باعث طیارے کا رخ چیچنیا سے اقتا وکی جانب موڑ دیا گیا تھا، حادثے سے پہلے طیارے نے ایئرپورٹ کے اوپر چکر بھی لگائے۔آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز 8243 باکو سے چیچنیا کے شہرگروزنی جا رہی تھی۔
