اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسلاس اینجلس آٹو شو کا سینکڑوں نئے جدید ماڈلز کی نمائش کےساتھ...

لاس اینجلس آٹو شو کا سینکڑوں نئے جدید ماڈلز کی نمائش کےساتھ آغاز ہو گیا

ہیڈ لائن:

لاس اینجلس آٹو شو کا سینکڑوں نئے جدید ماڈلز کی نمائش کےساتھ آغاز ہو گیا

جھلکیاں:

لاس اینجلس آٹو شو 2024 جمعہ کےروز عوام کےلیے  شروع ہو گیاہے۔شو میں گیس، ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں سمیت سینکڑوں جدید ماڈلز گاڑیوں کی نمائش کی جارہی ہے۔

شاٹ لسٹ:

1-لاس اینجلس آٹو شو 2024 کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

لاس اینجلس آٹو شو 2024 مغربی امریکہ کےسب سے بڑے شہر میں عوام کے لیے کھول دیا گیاہے۔ یہ شو دنیا کے سب سے زیادہ متاثر کن گاڑیوں کی نمائش کی تقریبات میں سے ایک ہے۔

شو میں کار ساز کمپنیوں کی جانب سے گیس، ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں سمیت سینکڑوں جدید ماڈلز کی نمائش کی جارہی ہے۔

 کار اور الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کےملک کےسب سے بڑی منڈی کےمرکز میں منعقدہ یہ شو ‘لاس اینجلس کنونشن سنٹر ‘ میں جاری ہے۔

یکم دسمبر تک جاری رہنے والے اس شو میں تقریباً ایک ہزار گاڑیوں کی نمائش کی جارہی ہے۔

1907 میں قائم لاس اینجلس آٹو شو ممکنہ کار خریداروں، صنعتی عہدیداروں، اثر و رسوخ رکھنے والوں اور گاڑیوں کے شوقین افراد کےلیے ایک لازمی تقریب ہے۔ یہاں آنے والوں کو شو کے دوران بند اور کھلی فضا میں آزمائشی طور پر گاڑیاں چلانے کا موقع بھی دیا جاتا ہے ۔

منتظمین کےمطابق شمالی امریکہ میں سیزن کے پہلے شو کے طور پر یہ تقریب شہر کی معیشت میں کئی سو ملین ڈالر کا اضافہ اور روزگار کی مقامی مارکیٹ  کو متحرک کرتا ہے۔  شو کی ویب سائٹ پر جاری بیان کےمطابق  یہ تقریب لاس اینجلس کےباشندوں کے گاڑیوں سےمستقل لگاؤ  کو ظاہر کرتی ہے۔یہ شو صنعت کی نئی پیشکشوں، ٹیکنالوجی، اور اختراعات کےلیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

لاس اینجلس، امریکہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!