ہیڈ لائن:
زرعی ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختصر ویڈیوز چینی کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے میں مددگار
جھلکیاں:
چینی زرعی ماہرین فصلوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کےلیےمختصر ویڈیوکے پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ویڈیوز میں کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کی روک تھام، گندم اور چاول کی کاشت، اور زیادہ پیداوار کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1- ژاؤیا کےمختلف مناظر
2-ساؤنڈ بائٹ(چینی):ژاؤ یا، سائنسی و تکنیکی کمشنر، فینگ تائی کاؤنٹی، صوبہ انہوئی
تفصیلی خبر:
چینی زرعی ماہرین، فصلوں کی بیماریوں اور پیداوار سے متعلق اہم معلومات کی فراہمی کےلیےمختصر ویڈیو پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ عمل یہاں کے کسانوں میں بہت مقبول ثابت ہواہے۔
مشرقی چین کے انہوئی صوبے کے فینگ تائی کاؤنٹی میں سائنسی و تکنیکی کمشنر ژاؤیا نے 2018 میں اپنے ویڈیو اکاؤنٹ کا اندراج کیا تھا۔
وہ تب سےزرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کر رہے ہیں۔
مختصر ویڈیوز میں کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کی روک تھام، گندم اور چاول کی کاشت، اور زیادہ پیداوار کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ(چینی):ژاؤ یا، سائنسی و تکنیکی کمشنر، فینگ تائی کاؤنٹی، انہوئی صوبہ
"میں 27 سال سے زرعی مہارتوں کو فروغ دے رہا ہوں، مختصر ویڈیوز کے ذریعے کسانوں کو زرعی مہارتیں سکھاتے ہوئے میرا یہ چھٹا سال ہے۔
کسان کلاسز لینے کی بجائےمختصر ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔میں نےاب تک 600 سے زائد مختصر ویڈیوز جاری کئے ہیں، اور تقریباً 10 ہزار لوگ مجھے فالو کرتے ہیں۔مشہور ہونا خصوصاً لوگوں کی مدد کرتے ہوئے بہت اچھا لگتا ہے۔ "
ژاؤ یا کی طرح زرعی ٹیکنالوجی کے زیادہ تر کارکن مختصر ویڈیو پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے اس زرعی ٹیکنالوجی کو زیادہ مقبولیت دے رہے ہیں۔
2023 میں ویڈیو شیئرنگ ایپ "دؤیین” پر زرعی ٹیکنالوجی سےمتعلق تقریبا 27.8ملین ویڈیوز شیئر کی گئیں، جنہیں 120.6 ارب مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
ہیفے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link