بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت انصاف نے عدلیہ کے انتظامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ تمام سطح پر تنازعات اور خطرات ختم کرنے اور سماجی استحکام کے تحفظ کی کوششوں میں اپنےحقیقی کام کو مربوط بنائیں۔
ملک بھر میں عوامی تحفظ کےمتعدد اعلیٰ نوعیت کے مقدمات کے تناظر میں وزارت کے نمایاں پارٹی ارکان کے گروپ کے حالیہ اجلاس میں ثالثی کے کام کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ثالثوں پر زور دیا گیا کہ وہ شادیوں، جائیداد کی وراثت، ہمسائیگی اور دیگر معاملات کے عمومی تنازعات میں گہرائی سے تحقیقات کریں۔اس حکمت عملی کا مقصد ثالثی کو مزید موثر بنانا ہے۔
اجلاس میں جیلوں اور منشیات سے بحالی کے مراکز میں مکمل سکیورٹی کواجاگر کرتے ہوئے سزا پوری ہونے کے بعد رہا ہونے والوں کی زندگی کی بہتر انداز میں بحالی،معاونت اور تعلیم پرزور دیا گیا تاکہ دوبارہ جرم کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔
اجلاس میں ثالثی اورقانونی امداد سے متعلق وسائل کومزید ہم آہنگ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
