اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور سنگاپور كا صنعتی پارک كے بارے میں تعاون مزید گہرا...

چین اور سنگاپور كا صنعتی پارک كے بارے میں تعاون مزید گہرا کرنے کا عزم

چین كے مشرقی صوبہ جیانگسو کے سوژو میں چین كے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے سنگاپور کے سینئر وزیر لی ھسین لونگ سے ملاقات   كی۔(شِنہوا)

سوژو (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے چین کے  مشرقی صوبے جیانگسو  کے سوژو میں سنگاپور کے سینئر وزیر لی ھسین لونگ سے ملاقات کی ہے۔

ہی نے سوموار كے روز کہا کہ دونوں فریقوں کو دوطرفہ تعلقات کی نئی حیثیت قائم کرنے کے بارے میں توجہ مرکوز کرنی

چا ہئے ،سوژو صنعتی پارک جیسے تعاون کے پلیٹ فارمز کا بھرپور استعمال کرنا چاہئے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل كرکام کرنا چا ہئے۔

لی نے کہا كہ دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی رہنمائی میں سنگاپور۔چین تعلقات مضبوط ترقی کی رفتار کے ساتھ گہرے ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید كہا كہ سنگاپور چین کے ساتھ مل کربڑےتعاون کےمنصوبوں میں نئی پیشرفت کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم كرنے اور ترقی دینے کے لئے تیار ہے۔

دونوں سینئر حکام نے  چین۔سنگاپور سوژو صنعتی پارک اعلیٰ معیار کے ترقیاتی فورم میں بھی شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے پارک کی گزشتہ 30 سالوں میں کامیابیوں کا جامع جائزہ لیا اور اس کے اگلے مرحلے کے لئے تعاون کی سمت اور توجہ کا تعین کیا۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو پارک کےقائدانہ کردار کو بہتر طور پر اجاگر اور ادارہ جاتی اصلاحات کو گہرا کرنا چاہئے اور  عالمی معیار کے  ایک كھلے اور اختراعی سائنس و ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے لیے مل كر کام کرنا چا ہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!