چین كے دارالحكومت بیجنگ كے کیپیٹل بین الاقوامی ہوائی اڈےپر لوگ انتظاركررہے ہیں۔(شِنہوا)
تھیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی تھیان جن بلدیہ اور جاپان کے شہر ساپورو کو ملانے والے فضائی روٹ كا 20 دسمبر سے دوبارہ آغاز ہوگا۔
مقامی ذرائع نے سوموار کو بتایا كہ تھیان جن ایئرلائنزاس روٹ پر ایئربس اے 320طیارہ استعمال کر ے گی جس پر ہر بدھ، جمعہ، اور اتوار کو دوطرفہ پروازیں دستیاب ہوں گی۔
بیرون ملک پرواز مقامی وقت كے مطابق صبح 8 بجے روانہ ہوگی اور دن 12 بجکر 30 منٹ پرساپورو پہنچے گی۔واپسی کی پرواز جاپان كے شہر ساپورو سے دوپہر 1 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی اور شام 5 بجکر 20 منٹ پر تھیان جن پہنچے گی۔
تھیان جن ایئرلائنز جاپان کے لیے 4دیگر روٹس بھی چلاتی ہے جو تھیان جن کو ٹوکیو، اوساکا اور ناگویا سے ملاتی ہیں اور چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کو اوساکا سے منسلک کرتی ہیں۔
اپریل 2023 میں جاپان کے لئے پروازوں كے دوبارہ آ غاز سے اب تك تھیان جن ایئرلائنز نے مسافروں کو کاروبار، سیاحت اور تبادلوں کے لیے متنوع اور آسان سفری خدمات فراہم کی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ تھیان جن اور ساپورو روٹ نہ صرف مسافروں کو مزید آ پشنز فراہم کرتا ہے بلکہ چین کے شمالی بیجنگ۔تھیان جن۔ہیبے خطے اور جاپان کے درمیان پروازوں کے نیٹ ورک کو بہتر بناتا ہے۔
