چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں لیتھیم بیٹریوں سے لدی ایک ٹرین روانہ ہونے والی ہے-(شِنہوا)
چھونگ چھنگ(شِنہوا) لیتھیم بیٹریوں سے لدی ہوئی 3 ٹرینوں نے رواں ہفتے اپنا سفر مکمل کیاجو ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے لیتھیم بیٹری کی برآمدات کی ریل کے ذریعے بڑے پیمانے پر پہلی آزمائشی نقل و حمل ہے۔
چین میں لیتھیم بیٹریوں کے بڑے تیار کنندہ کی حیثیت سے یہ اس کی برآمد کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت ہے۔
یہ ٹرینیں منگل کو چین کے جنوب مغربی شہر چھانگ چھنگ ،سیچھوان صوبے اور گوئی شو صوبے سے الگ الگ روانہ ہوئیں جو ہفتے کو گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے اور چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں اپنی منزل پر پہنچیں۔
اس سے قبل جھٹکا لگنے کے باعث آگ لگنے یا پھٹنے کےخدشات کے باعث لیتھیم بیٹریوں کی نقل و حمل کو خطرناک سمجھا جاتا تھا ۔ان کی درجہ بندی خطرناک سامان کے طور پر کی جاتی ہے جنہیں صرف سمندر یا سڑک کے ذریعے ہی منتقل کیا جاتاہے۔
اب ایک نئے قسم کے کنٹینر سے تبدیلی آ گئی ہے۔
آزمائشی طور پر 3 ٹرینیں چلانے والی چائنہ ریلوے کی چھنگ دو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل منیجر جیاپھنگ نےکہا کہ آزمائشی سفر کے لئے ہم نئے قسم کے کنٹینر استعمال کر رہے ہیں جو خالصتاً لیتھیم بیٹریوں کی نقل و حمل کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔یہ کنٹینرز غیر آتش گیر مواد سے تیار کئے گئے ہیں جو دھوئیں اور درجہ حرارت کا پتہ لگانے والے اور وینٹ آلات سے لیس ہیں۔
ایک اور معاملہ گاڑیوں کی ترسیل کا ہے۔ایک روایتی 40فٹ کا کنٹینرزیادہ سے زیادہ صرف 2 گاڑیاں رکھ سکتا ہے۔گزشتہ سال سے گاڑیوں کی کمپنیوں نے ایک نئے قسم کے کنٹینر کا استعمال شروع کیا ہے جس کے درمیان میں دھاتی فریم ہوتا ہے۔
کچھ غیرملکی کمپنیاں بھی کنٹینر کے ڈیزائن پر غور کرنے کے قابل ہوئی ہیں۔ نیو سلک وے لاجسٹک نامی ڈچ کمپنی چین- یورپ ریل سروس 8 سال سے استعمال کررہی ہے۔ اس کمپنی نے یورپی ادویہ ساز کمپنیوں کو چینی منڈی تک رسائی دینے کے لئے درجہ حرارت پر کنٹرول کے حامل کنٹینر متعارف کرائے ہیں۔
