اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی راکٹ کا جلتا ہوا زیادہ تر ملبہ زمین پر واپس گرگیا

چینی راکٹ کا جلتا ہوا زیادہ تر ملبہ زمین پر واپس گرگیا

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ لانچ سائٹ سے کارگو خلائی جہاز تھیان ژو-8 کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 وائی 9 کیریئر راکٹ مشن پر روانہ ہورہاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے کہا ہے کہ حال ہی میں چھوڑے گئے لانگ مارچ-7 وائی 9 کیریئر راکٹ کا ملبہ اتوار کی رات زمین پر واپس گرگیا، جس کی باقیات کا ایک بڑا حصہ دوبارہ داخلے کے عمل کے دوران جل گیا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ راکٹ کے ملبے کے زمین پر گرنے کا عمل رات 9 بج کر 49 منٹ (بیجنگ کے وقت کے مطابق)پر وقوع پذیر ہوا۔ راکٹ کے دوسرے مرحلے کا ملبہ بحر اوقیانوس  میں 28.3 ڈگری شمالی طول بلد اور 52.9 ڈگری مغربی طول بلد پر گرا۔

چین کے خلائی سٹیشن کو تازہ ترسیل کی فراہمی کے لئے تیان ژو-8 کارگو خلائی جہاز لے جانے والا راکٹ 15 نومبر کو چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبےہائی نان میں وین چھانگ لانچ سائٹ سے خلا میں روانہ ہوا تھا۔

لانگ مارچ-7 چین کا جدید درمیانے حجم کاوزن لے جانے والا خلائی راکٹ ہے۔یہ زمین کے قریبی مدار تک جاتا ہےجس کی پے لوڈ کی صلاحیت 14 ٹن ہے جو مدار میں گردش کرنے والے خلائی سٹیشن کے ساتھ لنگر انداز ہونے کے لئے کارگو خلائی جہاز کو مدار میں بھیجنے کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!