اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی حکام کا ترسیلی کارکنان کے استحصال کی روک تھام کے لئے...

چینی حکام کا ترسیلی کارکنان کے استحصال کی روک تھام کے لئے الگورتھم نظام کے جائزے پر زور

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ضلع ہانگ ژو کے علاقے گانگ ژو میں ڈیلیوری رائیڈرز اپنے لئے مختص ایریا میں کھڑے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے متعلقہ آن لائن پلیٹ فارمز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے الگورتھم کا معائنہ کریں اور  ان افعال کو درست کریں جوترسیلی کارکنوں کے استحصال کا باعث بن سکتے ہیں۔

سائبر سپیس امور کے مرکزی کمیشن کے بیان کے مطابق یہ اقدام کمیشن اور کئی دیگر حکام کی جانب سے حال ہی میں شروع کی گئی مہم کا حصہ ہے جس میں نامناسب الگورتھم نظام کو ہدف بنایا گیا ہے جو انٹرنیٹ کے شعبے میں صارفین اور کارکنان کے مفادات کے خلاف ہے۔

بیان کے مطابق حکام ترسیلی اوقات میں اختصار کے خلاف کارروائی کریں گے جو ترسیلی کارکنان پرتاخیر سے بچنے کے لئے اضافی دباؤ کا باعث بنتا ہے۔یہ ٹریفک کی مزید خلاف ورزیوں اور حادثات کا باعث بنتا ہے۔

اگلے سال فروری تک جاری رہنے والی مہم میں آن لائن ویڈیو اور شاپنگ پلیٹ فارمزجیسی انٹرنیٹ کاروباری اداروں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!