چین کے شمالی شہر تھیانجن میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے فروغ کی عالمی کانفرنس 2024 کے دوران نمائش کنندگان چائے کے فن کامظاہرہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
تھیانجن(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں نمکین الکلی برداشت کرنے والے پودوں کی نمائشی فیکٹری میں سبز الفلفا، میٹھے جوار، جو اور دیگر پنیری اتنی اچھی طرح اگی ہیں کہ اس نے کینیا کی تئیتا تاویتا یونیورسٹی کی وائس چانسلر کرسٹین اکوتھ اونیانگو کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
چین کا دوسری مرتبہ دورہ کرنے والی کرسٹین اکوتھ اونیانگو کا چین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جس طرح سے آپ کام کر رہے ہیں وہ بہت متاثر کن ہے۔ ہم ابھی تک پودوں کو مٹی کی اقسام کے مطابق ڈھالنے کی اس سطح تک نہیں پہنچے ہیں۔
چین اور کینیا کے تعلیمی اداروں کے مابین طے پانے والی مفاہمت کی ایک یادداشت نے کینیا کے مزید اساتذہ اور طلبہ کے لئے مختلف متعلقہ ٹیکنالوجیز سیکھنے کے لئے شان ڈونگ کے ڈونگ ینگ ووکیشنل کالج آنے کی راہ ہموار کی ہے۔
کرسٹین اکوتھ اونیانگو نے کہا چین کی زرعی ٹیکنالوجی بہت عملی ہے اور ہمیں کینیا کی زرعی ترقی کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں چین کے ساتھ مزید تعاون کرنا چاہئے۔
کرسٹین اکوتھ اونیانگو نے شمالی چین کے تھیانجن بلدیہ میں ورلڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس 2024 میں شرکت کی۔ اس 2 روزہ کانفرنس میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے 600 سے زائد غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔
لک ایجوکیشن نیوزی لینڈ (ایل ای این زیڈ) کے سی ای او تھامس پارکر نے شان ڈونگ ووکیشنل کالج آف سپیشل ایجوکیشن کے سماعت سے محروم طلبہ کی جانب سے دکھائی جانے والی قدیم کتابوں اور چینی مٹی کے برتنوں کی بحالی کی مہارتوں کوسراہا۔
ڈیاٹیک سوبانگ کالج ملائیشیا کے ڈائریکٹر جیکاتھیز کانفرنس میں روبوٹ اور مصنوعی ذہانت جیسے ہائی ٹیک پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے آلات دیکھ کر حیران رہ گئے۔
کانفرنس میں پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کے لئے ایک تنظیم عالمی تکنیکی، پیشہ ورانہ تعلیم وتربیت لیگ قائم کی گئی ، جس کا مقصد پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے سب سے جامع، متوازن، نمائندہ اور جامع بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
ایتھوپیا کے وزیر محنت و ہنر مفریحت کامل نے کہا کہ یہ لیگ ایک بروقت اقدام ہے جو ایتھوپیا کے عالمی تعاون کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتا ہے۔
چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا پیشہ ورانہ تعلیمی نظام ہے اور وہ ہمیشہ دوسرے ممالک کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کے میدان میں اعلی معیار کے ترقیاتی پروگراموں کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔
