اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں ہونے والی عالمی سپلائی چین نمائش سے خاطر خواہ توقعات...

بیجنگ میں ہونے والی عالمی سپلائی چین نمائش سے خاطر خواہ توقعات وابستہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ٹیسلا گیگا فیکٹری شنگھائی کی تیار کردہ 30 لاکھ ویں گاڑی کے ساتھ  کارکنوں کاگروپ فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) منگل سے ہفتہ تک بیجنگ میں جاری رہے گی۔

دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش دنیا بھر سے صنعتوں کے رہنماؤں اور ماہرین کو جمع کرنے کا موقع فراہم کرےگی جبکہ صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں عالمی تعاون کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے گی۔

چینی کونسل برائے فروغ عالمی تجارت  (سی سی پی آئی ٹی) کے زیر اہتمام "مشترکہ مستقبل کے لئے دنیا کو جوڑنا” کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس نمائش میں 600 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی، جو 2023 میں ہونے والی پہلی ایکسپو کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے  چین نے بہت سے افریقی کاروباری اداروں کو نمائش میں مدعو کیا ہے جنہیں اپنی مصنوعات کی نمائش  کے لئے مفت بوتھ فراہم کئے جائیں گے۔

منگل کو نمائش کی افتتاحی تقریب میں سیاسی و کاروباری شخصیات سمیت ایک ہزار سے زائد عالمی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 5 روزہ نمائش مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ  ماہر سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

اس سال کی نمائش میں ہنگری مہمان ملک کے طور پر شرکت کرے گا۔

توقع ہے کہ نمائش صنعتی اور سپلائی چین تعاون پر عالمی اتفاق رائے کو مزید مستحکم کرے گی ، جس سے دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو عالمی سپلائی چین میں زیادہ موثر طریقے سے شامل ہونے میں مدد ملے گی۔

نمائش کے دوران  7 موضوعاتی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں ملکی اور بین الاقوامی مہمان تفصیلی  تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ ایکسپو کے دوران ناشتے پر ملاقاتوں سے لے کر کاروباری مذاکرات تک 300 سے زائد سرگرمیاں ہوں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!