خیبر پختونخوا میں پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں5اہل کاروں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گل امام پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمیوں میں مرغیاں لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں ، جنہیں ٹانک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔، جبکہ تشویش ناک زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کیا گیا ہے۔
