چین کے صدر شی جن پھنگ جمہوریہ کوریا کے صدر لی جے-میونگ کی دعوت پر 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک گیونگ جو میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 32 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمہوریہ کوریا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ جمہوریہ کوریا کے صدر لی جے-میونگ کی دعوت پر 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک گیونگ جو میں اےپیک اقتصادی رہنماؤں کے 32 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمہوریہ کوریا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ اپیک ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی تعاون کا سب سے اہم طریقہ کار ہے اور صدر شی کی شرکت اس خطے میں اقتصادی تعاون کو چین کی جانب سے دی جانے والی بڑی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔
گو کے مطابق صدر شی اہم تقاریر کریں گے اور متعلقہ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے اور مل کر مشترکہ مستقبل کی حامل ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے تیار ہے۔
جمہوریہ کوریا کے سرکاری دورے کے حوالے سے گو نے کہا کہ چین اور جمہوریہ کوریا قریبی پڑوسی اور تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین جمہوریہ کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور جمہوریہ کوریا کے حوالے سے اپنی پالیسی میں استحکام اور تسلسل برقرار رکھتا ہے۔




