اتوار, اکتوبر 26, 2025
تازہ ترینچین میں کوئلے کے پرانے فیلڈز ماحول دوست توانائی کے مراکز میں...

چین میں کوئلے کے پرانے فیلڈز ماحول دوست توانائی کے مراکز میں تبدیل

چین کے شمالی صوبے شنشی کے داتونگ میں جنبی کوئلہ کان کے بیٹھ جانے والے علاقے میں نئی توانائی کے بنیادی منصوبے کے فوٹو وولٹک پینلز نظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

نان جنگ(شِنہوا)چین میں دہائیوں تک کوئلے کی کان کنی نے بعض علاقوں کو نقصان پہنچایا اور وہاں بنجر اور بیٹھ جانے والی زمینیں رہ گئیں تاہم اب ان علاقوں کو صاف توانائی کے نئے ذرائع میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

جیانگ سو صوبے کے شہر شوژو  کی ایک کاؤنٹی پی شیان میں کوئلے کی کان کنی سے زمین کے بیٹھ جانے والے ایک پرانے علاقے میں اب بھی کھڑے پانی پر ہزاروں چمکدار شمسی پینل پھیلے ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ گرڈ شوژو پاور سپلائی کمپنی کے زیر انتظام 702 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ماحول دوست توانائی کا یہ مرکز 500 میگاواٹ کی نصب شدہ شمسی توانائی کی صلاحیت رکھتا ہے اور مقامی کاروباروں اور قریبی دیہاتوں کو صاف بجلی فراہم کرتا ہے۔

اسٹیٹ گرڈ شوژو پاور سپلائی کمپنی کے پروجیکٹ منیجر شو حہ نے کہا کہ یہ منصوبہ سالانہ 60 کروڑ کلو واٹ آور سے زیادہ صاف بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ یہ ہر سال ایک لاکھ 90 ہزارٹن کوئلہ بچانے اور تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے مترادف ہے۔

یہ سائٹ تیزی سے مقبول ہوتے شمسی ماہی گیری ماڈل کا ایک حصہ ہے جو پانی کے اوپر بجلی کی پیداوار اور نیچے مچھلی کی پرورش کو ملا کر ماحول اور مقامی معیشت دونوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

یہ ماحول دوست تبدیلی صرف کاربن کے اخراج کو کم کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ دراصل حیاتیاتی احیاء  کی ایک کہانی بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!