اتوار, اکتوبر 26, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ کی تائیوان کے دوبارہ قومی اتحاد کے حامیوں کو...

چینی مین لینڈ کی تائیوان کے دوبارہ قومی اتحاد کے حامیوں کو دبانے پر ڈی پی پی حکام پر تنقید

چینی سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا بیجنگ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے جزیرہ تائیوان میں دوبارہ قومی اتحاد کے حامی افراد کو عدالتی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دبانے اور ظلم کا نشانہ بنانے پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام پر تنقید کی ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے اس فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا جس میں ڈی پی پی حکام نے دوبارہ قومی اتحاد کے حامی تائیوان کے ایک ریٹائرڈ سینئر فوجی افسر کاؤ آن۔کو کو قید کی سزا سنائی۔

چھن نے کہا کہ ڈی پی پی حکام کی سیاسی اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائی ان کی علیحدگی پسند فطرت اور "تائیوان کی آزادی” کے حصول کی خواہش پر مبنی ہے جو دراصل پارٹی کے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے ہے۔

ترجمان نے تائیوان کے معاشرے سے مطالبہ کیا کہ وہ محب وطن افراد کے خلاف ڈی پی پی کی طاقت کے غلط استعمال کی مخالفت کرے اور تائیوان کے متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کو خبردار کیا کہ علیحدگی پسند قوتوں کے مہرے بننے والوں کو قانون کے مطابق سزا اور تاریخ میں جواب دہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!