اتوار, اکتوبر 26, 2025
پاکستانسیالکوٹ، ایف آئی اے کی کارروائی، قطر کے راستے یورپ جانے کے...

سیالکوٹ، ایف آئی اے کی کارروائی، قطر کے راستے یورپ جانے کے خواہشمند 6 مسافر گرفتار

ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران قطر کے راستے یورپ جانے کے خواہشمند 6 مسافر گرفتار کرلئے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے جن کے پاسپورٹ پر قطر کے ورک پرمٹ ویزے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق قطر کے ذریعے یورپ جانے کا ایک نیا روٹ سامنے آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد نے بتایا کہ وہ قطر سے لیبیا اور پھر سمندری راستے سے اٹلی جانا چاہتے تھے، ملزمان نے ایجنٹ کو 32لاکھ روپے فی کس ادا کررکھے تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!