عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشری بی بی کی ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کردی۔
ہفتے کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس پر سماعت ہوئی، تاہم جج چودھری عامر ضیا کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی عمل میں نہ آ سکی۔
عدالتی عملے نے درخواست پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔




