پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ہفتے میں 493کلو منشیات اور 1183 گرام سے زائد سونا برآمد کرلیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 201 کلو چرس برآمد ہوئی ، حب بائی پاس روڈ پر بس کے خفیہ خانون سے 250 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ پسنی سے 42کلو آئس اور بدوک روڈ پر مشکوک گاڑی سے 1183.71گرام سونا برآمد کیا گیا ہے۔




