عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست بریت پر فیصلہ موخر کردیا۔ ہفتے کو سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور میں کیس پر سماعت ہوئی۔
قریبی رشتے دار کے انتقال کے باعث پرویز الٰہی کی جانب سے حاضری سے ایک روزہ معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔




